مسلم لیگ(ق) حکومت سازی میں اہم کردار ادا کریگی،کامران سیف

مسلم لیگ(ق) حکومت سازی میں اہم کردار ادا کریگی،کامران سیف

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ق کے راہنما وسیکرٹری اطلاعات لاہور میاں کامران سیف نے عام انتخابات میں مسلم لیگ ق کے سینئر راہنما چوہدری پرویز الہٰی کی قومی اسمبلی کے تمام حلقوں اور صوبائی حلقے سے شاندار کامیابی پر انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ق انتخابات میں کامیابی کے بعد حکومت سازی میں اہم کردار ادا کرے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ مسلم لیگ اور تحریک انصاف نے اتحاد کرکے عوام سے جووعدے کیے ہیں وہ پورے کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی شاندار کامیابی کے بعد ملکی حالات بہتری کی طرف جائیں گے۔

اور ملکی معیشت مضبوط و مستحکم ہوگی اور ملک میں کرپشن کا خاتمہ اور انصاف کا بول بالا ہوگا ۔

کامران سیف

مزید : میٹروپولیٹن 1