”تم گندی نالی کے کیڑے ہو“شرمناک حرکات کے عادی کو سزا سناتے وقت عدالت کے ر یمارکس

”تم گندی نالی کے کیڑے ہو“شرمناک حرکات کے عادی کو سزا سناتے وقت عدالت کے ر ...
”تم گندی نالی کے کیڑے ہو“شرمناک حرکات کے عادی کو سزا سناتے وقت عدالت کے ر یمارکس

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن )بچوں کے ساتھ شرمناک حرکات کرنے والے شخص کو عدالت نے یہ الفاظ کہتے ہوئے تین سال کے لئے جیل بھیج دیا کہ تم تو”گندی نالی کے کیڑے ہو“۔

ایک برطانوی نیوز ایجنسی کے مطابق کیون ہاپسن پر الزام تھا کہ اس نے بچوں کو آن لائن فحش تصاویر بھیجی تھیں۔عدالت نے کیون کو تین سال کے لئے جیل بھیجتے ہوئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ اس کا نام بطور جنسی ملزم کے درج کرلیا جائے ۔اس موقع پر جج نے ملزم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”تمہاری نامناسب جنسی خواہشات کی کوئی حد نہیں ہے “۔

ملزم پر الزام تھا کہ وہ بچوں کو جنسی طور پر رغبت دلانے کیلئے چیٹ روم استعمال کیا کرتا تھا جو تفتیش کے دوران ثابت ہوگیا جس پر اس کو سزا سنا دی گئی ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس