تصادم کی پالیسی ملک کیلئے زہر قاتل ہو گی

تصادم کی پالیسی ملک کیلئے زہر قاتل ہو گی

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور آئندہ وزیراعظم عمران خان نے انتخابات جیتنے کے بعد سب پرو اضح کردیا ہے کہ پی ٹی آئی نئے پاکستان کے لئے سب کو ساتھ لیکر چلے گی کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا جائے گا جنہوں نے ان کے خلاف مقدمات بنوائے انہیں بھی معاف کردیا اب دیگر جماعتوں کی ذمے داری بنتی ہے کہ وہ بھی ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان کے لئے تصادم کی پالیسی ترک کردیں کیونکہ یہ ملک و قوم کے حق میں نہیں ہے ۔وہ ایشو آد فی ڈے میں گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ 2018کے انتخابات نئے اور خوشحال پاکستان کے لئے سود مند ثابت ہوں گے پی ٹی آئی سمجھتی ہے کہ سیاست میں برد باری اور برداشت کو پروان چڑھایا جائے گا چونکہ تصادم کی سیاست پاکستان کے مستقبل کے لئے زہر قاتل ثابت ہو گی۔

جہانگیر خان ترین

مزید : صفحہ اول