پی ٹی آئی نے جو بویا اب اسے کاٹنا پڑے گا

پی ٹی آئی نے جو بویا اب اسے کاٹنا پڑے گا

مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد اللہ نے کہا ہے کہ ہم شروع سے تصادم کی سیاست کے خلاف ہیں اور ہم بار بار عمران خان اور پی ٹی آئی کو کہتے رہے ہیں کہ دھرنے اور جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کو پروان نہ چڑھاؤ مگر انہوں نے پورے پانچ سال اسسیاست کی بنیاد رکھی جس نے ملک کی معشیت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا انہوں نے جو بویا اب انہیں کاٹنا تو پڑے گا ۔وہ ایشو آف دی ڈے میں گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی پالیسی میں شامل ہے کہ وہ روشن پاکستان چاہتی ہے جس کے لئے نواز شریف نے کام کیا مگر پی ٹی آئی نے منفی اور کرسی کے لئے سیاست کی اب مسلم لیگ (ن) گھیراؤ جلاؤ نہیں کرے گی مگر عوام کے حق کے لئے کام کرے گی لیکن یہ ایک بات طے ہے کہ پی ٹی آئی نے جو فصل بوئی وہ اب اسے کاٹنا ہی پڑے گی۔

مشاہد اللہ

مزید : صفحہ اول