ماردھاڈ کی سیاست ملکی مفاد میں نہیں
جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ہماری دعا ہے کہ 2018کے انتخابات ملک میں خوشحالی اور امن کا باعث بنیں چونکہ تصادم اور مار دھاڑ کی سیاست کا ملک متحمل نہیں ہو سکتا اور نہ ہی اس کی وقت اور حالات اجازت دیتے ہیں ۔وہ ایشو آف دی ڈے مین گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے انتخابات کے بعد جو تقریر کی اللہ کرے کہ وہ اس پر کام کریں اور اس کی ورشنی میں ہی کام کریں اور سب کو ساتھ لیکر چلیں اگر وہ تصادم کی سیاست کی جگہ پیار محبت اور ملک کی ترقی کے لئے کام کریں گے عوام کی بہتری کے لئے کام کریں گے تو دیگر جماعتیں کوئی پاگل نہیں ہیں کہ وہ ان کی مخالفت کریں ۔