تصادم کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا جائے

تصادم کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا جائے

مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کامل علی آغا نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ گھیراؤ جلاؤ اور تصادم کی سیاست کو ہمیشہ کے لےئے دفن کردیا جائے اور امید ہے کہ 2018کے انتخابات اس کے لئے معاون اور مدد گار ثابت ہوں گے ۔وہ ایشو آف دی ڈے مین گفتگو کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ایسا تب ہی ہو گا کہ جب تمام جماعتیں انتخابی نتائج کو قبول کر لیں اور سب کو ایسا کرنا بھی چاہئے پہلی دفعہ شفاف الیکشن ہوا ہے سب کو برداشت کی سیاست کو ہی نہیں بلکہ ہر شعبہ میں اس کلچر کو سامنے لانا ہو گا کیونکہ تصادم کی سیاست نے پاکستان کو نقصان پہنچایا ہے اورا س سے ملک قو م کی ترقی ہوتی ہے اور نہ ہی خوشحالی آتی ہے عمران کی حکومت کو سپورٹ کرنا چاہئے تاکہ وہ کھل کر ملک کی خدمت میں اپنے جوہر دکھا سکیں کہ ہم انہیں انتخابات جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

کامل علی آغا

مزید : صفحہ اول