انسداد منشیات کوئٹہ کے حج ، آٹھویں ویج بورڈ ایوارڈ کے چیئر مین کے تقرر کی منظور ی
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)نگران وزیراعظم جسٹس(ر) ناصر الملک نے پی ٹی اے میں ممبر ٹیکنیکل کی اضافی ذمہ داری ڈائریکٹر جنرل انفورسمنٹ یاور یاسین اور ممبر انفورسمنٹ کی اضافی ذمہ داری ڈائریکٹر جنرل آف لاء چوہدری علی اصغر کو دینے ،آٹھویں ویج بورڈ ایوارڈ کے چیئرمین کی تقرری کی منظوری دیدی گئی۔جمعہ کو نگران وزیراعظم جسٹس(ر) ناصر الملک کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کابینہ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی میں ممبر ٹیکنیکل کی اضافی ذمہ داریاں ڈائریکٹر جنرل انفورسمنٹ یاور یاسین کو دینے اور ممبر انفورسمنٹ کی اضافی ذمہ داریاں ڈائریکٹر جنرل آف لاء چوہدری علی اصغر کو دینے کی منظوری دی گئی، وفاقی کابینہ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ محمد ظریف بلوچ کو انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کا جج مقرر کر دیا۔اجلاس میں آٹھویں ویج بورڈ ایوارڈ کے چیئرمین کی تقرری کیلئے قواعد و ضوابط کی منظوری بھی دی گئی۔ کابینہ نے مقدمہ نمبر انسداد دہشت گردی کی عدالت کراچی سے مقدمہ نمبر 05/2017کو انسداد دہشت گردی کی عدالت اسلام آباد میں منتقل کرنے کی منظوری بھی دی۔ اجلاس میں وزارت خزانہ کو یہ اختیار دیا گیا کہ کے ٹو اور کے تھری منصوبوں کیلئے گارنٹی کا خط جاری کیا جائے۔
وفاقی کابینہ