سعد رفیق نے عمران ، علیم خان نے ایاز صادق کی کامیابی کو چیلنج کر دیا

سعد رفیق نے عمران ، علیم خان نے ایاز صادق کی کامیابی کو چیلنج کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر ریلوے سعد رفیق نے این اے 131 میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کامیابی جبکہ تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے این اے 129میں مسلم لیگ ن کے سردار ایاز صادق کی کامیابی کو چیلنج کردیا۔متعلقہ ریٹرننگ افسران نے سردار ایاز صادق اور عمران خان کو دوبارہ گنتی کیلئے طلب کرتے این اے 129 اور این اے131 کے انتخابی نتائج روک دئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق25 جولائی کو ہونے والی پولنگ کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے این اے 131 میں انتہائی سخت مقابلے کے بعد خواجہ سعد رفیق کو انتہائی معمولی فرق کے ساتھ شکست دی، عمران خان نے 84313 ووٹ جب کہ خواجہ سعدرفیق نے 83633 ووٹ حاصل کیے۔لیگی رہنما سعد رفیق نے آج انتخابات کے نتائج کو چیلنج کرتے ہوئے ریٹرننگ افسر محمد اختر بھنگو کو درخواست جمع کروا دی۔سعد رفیق نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ این اے 131 میں پریزائیڈنگ افسر نے سینکڑوں ووٹ دانستہ مسترد کیے۔سعدرفیق نے اپنی درخواست میں یہ مطالبہ بھی کیا کہ این اے 131 کی گنتی دوبارہ کی جائے اور مسترد کیے گئے ووٹوں اور گنتی کا عمل مکمل ہونے تک رزلٹ جاری نہ کیا جائے ۔ ریٹرننگ افسر اختر بھنگونے عمران خان کو کل دوبارہ گنتی کے لئے طلب کر لیا،دوسری جانب این اے ایک سو انتیس کے ریٹرننگ افسرغلام مرتضی اپل نے علیم خان کی درخواست پر حلقے کے نتائج روک دئیے،ادھر علیم خان نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا کہ این اے 129کیانتخابی نتائج حقائق کے برعکس دیے گیے،بیلٹ پیپرزکی گنتی کیوقت پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال دیا گیالہٰذ ا عدالت سے استدعا ہے کہ حلقے کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کروانے کا حکم دیاجائے۔ ریٹرننگ افسر نے علیم خان کی درخواست منظور کرتے ہوئے آج صبح 10 بجے فتح سمیٹنے والے امیدوار ایاز صادق کو طلب کرلیا۔
رزلٹ روکدئیے گئے

مزید :

صفحہ اول -