پی ٹی آئی کا حکومت سنبھالتے ہی تین صوبوں کے گورنر ہٹانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا حکومت سنبھالتے ہی تین صوبوں کے گورنر ہٹانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) تحریک انصاف نے حکومت سنبھالتے ہی پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ کے گورنرز ہٹانے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطا بق تحریک انصاف کی اعلی قیادت نے حکومت سنبھالتے ہی سندھ ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گورنرز کی حیثیت سے کام کرنیوالے مسلم لیگ (ن)کے رہنما ؤں کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔واضح رہے پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کے ملک رفیق رجوانہ، سندھ میں محمد زبیر جبکہ خیبر پختو نخوا میں اقبال ظفر جھگڑا صوبائی گورنر کی حیثیت سے فرائض سر انجام دے رہے ہیں جبکہ بلوچستان کے گورنر محمد خان اچکزئی پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے بھائی ہیں

مزید :

صفحہ اول -