صدر مملکت سے چیئرمین این سی ایچ ڈی روزینہ عالم خان کی ملاقات

صدر مملکت سے چیئرمین این سی ایچ ڈی روزینہ عالم خان کی ملاقات

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر))صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ملک میں شرح خواندگی میں اضافے کے لیے نیشنل کمیشن برائے ہیومن ڈویلپمنٹ (این سی ایچ ڈی)اہم کردار ادا کر رہاہے جس سے سماج کے نظرانداز طبقے کو بااختیار بنانے میں مدد ملے گی۔ انھوں نے یہ بات قومی کمیشن برائے انسانی ترقی کی چیئرپرسن روزینہ عالم خان سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ صدر مملکت نے کہا کہ ملک کے بیشتر مسائل کی وجہ خواندگی کی شرح میں کمی ہے جسے دور کرنے کے لیے ضروری ہے کہ خواتین کو مرکزی دھارے میں لایا جائے تاکہ معاشرہ ترقی کر سکے اور خواتین میں تعلیم کی شرح میں اضافہ کیا جا سکے۔ انھوں نے کہا کہ تعلیم کے فروغ کے لیے زیادہ سے زیادہ بچوں کو اسکولوں میں بھیجنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ صدرمملکت نے قومی کمیشن برائے انسانی ترقی کی کوششوں کی تعریف کی اور ویژن 2025 اور ایس ڈی جیز کو کامیاب بناے پر زور دیا۔ ظفر ملک

صدر مملکت

مزید : صفحہ اول