قومی اسمبلی میں خواتین اور غیر مسلموں کی نشستوں کا فارمولا تیار

قومی اسمبلی میں خواتین اور غیر مسلموں کی نشستوں کا فارمولا تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں خواتین اور غیر مسلموں کی نشستوں کا فارمولا تیار کر لیا جس کے مطابق قومی اسمبلی کی ساڑھے چار فیصدجنرل نشستوں پر ایک خاتون کو منتخب کیا جائے گا جبکہ27 جنرل نشستوں پر ایک غیر مسلم کی سیٹ ملے گی۔ پنجاب سے پانچ جنرل سیٹوں پر خواتین کی ایک اور 37 جنرل نشستوں پر ایک غیر مسلم کی سیٹ ملے گی ، سندھ اسمبلی میں ساڑھے چار جنرل نشستوں پر ایک خاتون کو مخصوص سیٹ ملے گی۔خیبرپختونخوا اسمبلی کی ساڑھے چار نشستوں پر ایک خاتون جبکہ 33 جنرل نشستوں پر ایک اقلیتی سیٹ ملے گی۔بلوچستان اسمبلی کی ساڑھے چارجنرل سیٹوں پر خواتین کی ایک مخصوص سیٹ ملے گی اور17 جنرل نشستوں پر ایک اقلیتی سیٹ ملے گی ۔
مخصوص سیٹیں/فارمولہ تیار

مزید :

صفحہ اول -