دہشتگردی کے باجود انتخابات کے کامیاب انعقاد پرپاکستانی عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، برطانوی وزیر خارجہ

دہشتگردی کے باجود انتخابات کے کامیاب انعقاد پرپاکستانی عوام کو خراج تحسین ...

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)برطانوی وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ نے عام انتخابات کے کامیاب انعقاد اور دہشتگردوں کی جانب سے انہیں سبو تا ژ کرنے کے مزموم عزائم ناکام بنانے پر برطانیہ اور اس کے عوام کی جانب سے پاکستانی عوام کو مبارکباد دی ہے جبکہ دہشتگردی کے واقعات میں متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے،اپنے ایک بیان میں انکا کہنا تھاپاکستان میں یہ جمہوریت کیلئے اہم لمحات ہیں کہ ایک جمہوری حکومت سے دو سر ی جمہوری حکومت کو اقتدار منتقل ہونے جا رہا ہے ،مقامی اور عالمی انتخابی مبصرین کی انتخابات سے متعلق رپورٹس پر انکاکہنا تھاالیکشن کمیشن کو چاہیے کہ وہ اپنے سسٹم کو مزید مضبوط و مستحکم بنائے ، جبکہ تمام منتخب نمائندے اقتدار کی پر ا من منتقلی کو یقینی بنانے سمیت اپنے انتخابی اختلافات ، تحفظات آئین و قانون کے مطابق حل کریں،جیریمی ہنٹ کا مزید کہناتھا پاکستان اور برطانیہ کے آ پس میں دیرنیہ تعلقات جبکہ دونوں ممالک کے عوام میں گہرے رابطے ہیں، برطانیہ پاکستان میں بننے والی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کیسا تھ ملکر کام کرنے کا خواہاں ہے ۔

برطانیہ

Bac

مزید : صفحہ اول