الیکشن کے حتمی و سرکاری نتائج کی تیاری کیلئے لاہور کے امیدوار آج طلب

الیکشن کے حتمی و سرکاری نتائج کی تیاری کیلئے لاہور کے امیدوار آج طلب

لاہور(نامہ نگار) ریٹرننگ افسر وں نے حتمی و سرکاری نتائج کی تیاری کیلئے لاہور کے امیدواروں کو طلب کرلیا ۔ امیدورں کی موجودگی میں تمام پولنگ سٹیشنوں کے نتائج کو جمع کیا جائے گااور چیک کیا جائے گا۔غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق حلقہ این اے 133 سے مسلم لیگ (ن) کے پرویز ملک کامیاب ہوئے جبکہ پی ٹی آئی کے اعجاز چودھری دوسرے نمبر پر رہے قانون کے مطابق حتمی و سرکاری نتائج اس وقت درست قرار پائیں گے جب پریذائیڈنگ افسران کی جانب سے بھجوائے گئے نتائج کو ریٹرننگ افسر ایک بار خود چیک کرے ،قانون کے مطابق کنسولیڈیشن آف رزلٹ کا کام امیدواروں کی موجودگی ہوگا،امیدوارں کی موجودگی میں تمام ریکارڈ کو دوبارہ چیک کیا جائے گا جس کے بعدنتائج مرتب کئے جائیں گے ،آر اوحلقہ این اے 133 آفتاب احمد رائے نے تمام امیدواروں کو آج 28جولائی کیلئے طلب کرلیا ہے، اسی طرح دیگر حلقوں کے ریٹرننگ افسروں نے بھی امیدواروں کو طلب کرلیا ہے۔کنسولیڈیشن آف رزلٹس انتخابی عمل کا آخری مرحلہ ہے اگر امیدوار پیش نہ ہوئے تو ریٹرننگ افسران خود تمام پولنگ سٹیشنوں کے نتائج کو جمع کرنے اور کاؤنٹر چیک کرنے کے بعد حتمی و سرکاری نتائج الیکشن کمیشن کو ارسال کریں گے۔

امیدوار/ طلب

مزید : صفحہ اول