پہلے بتایا تھا سلیکشن ہوچکی، اب تاج پہنایا جائیگا ، ریحام خان

پہلے بتایا تھا سلیکشن ہوچکی، اب تاج پہنایا جائیگا ، ریحام خان

کراچی (آ ئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کا کہنا ہے کہ وہ الیکشن 2018 کے نتائج پر حیران نہیں ہیں بلکہ وہ انتخابی نتائج پر حیران ہونے والوں پر حیران ہیں،پہلے ہی بتادیا تھا کہ سلیکشن ہوچکی ہے، اب صرف تاج پہنایا جائے گا جبکہ عالمی میڈیا انتخابات سے قبل دھاندلی پر شور مچاتا ر ہا، جمعہ کو بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں ریحام خان نے کہا کہ انہوں نے پہلے ہی بتادیا تھا کہ سلیکشن ہوچکی ہے، اب صرف تاج پہنایا جائے گا جبکہ عالمی میڈیا انتخابات سے قبل دھاندلی پر شور مچاتا رہا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ عمران خان کی باڈی لینگویج دیکھیں تو وہ خوش اور مطمئن نظر نہیں آرہے تھے کیونکہ انہوں نے اپنے وقار پر سمجھوتہ کیا ہے۔وزیراعظم کی حیثیت سے ملک کو درپیش چلینجز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت کے سوال پر ریحام خان کا کہنا تھا کہ عمران خان اقتدار کی مسند پر بیٹھنا بہت آسان سمجھتے ہیں لیکن جس کے سر پر تاج ہوتا ہے، نیند اس کی ہی حرام ہوتی ہے۔ریحام خان نے کہا کہ وزیراعظم بننے کا تقاضہ ہے کہ عمران خان کو سمجھوتے کرنے پڑیں گے، قربانیاں دینا ہوں گی اور آنے والے چند دن خود ہی ثابت کردیں گے کہ وہ اس کے لیے کتنا تیار ہیں۔ان کا کہنا تھا، اتنی بھاری ذمہ داری کے ساتھ عمران خان سے عوام کو بہت زیادہ توقعات وابستہ ہوں گی، جیسا کہ میں نے کہا کہ جس سر پر تاج ہوتا ہے وہ سب سے زیادہ بے آرام ہوتا ہے۔ وزارت عظمی اتنا آسان کام نہیں جتنا وہ سمجھتے رہے ہیں۔ پنجاب عمران خان کے لیے سب سے کٹھن مرحلہ ہوگا۔

ریحام خان

مزید : صفحہ اول