حلقے کھلوانے کیلئے عمران کی پیشکش کی ضرورت نہیں، خواجہ آصف
سیالکوٹ (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی و زیر خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ حلقے کھلوانے کا حق قانون دیتا ہے‘عمران کی پیشکش کی ضرورت نہیں‘انہوں نے مزید کہا کہ 100نشستوں کی حزب اختلاف بنا کر اچھی اپوزیشن کر سکتے ہیں، مگر عمران کی طرح یہ نہیں کرسکتا کہ اسمبلی پرلعنت بھیجوں، جعلی کہوں اورمفت کی تنخواہ بھی لوں۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی و زیر کا کہنا تھا کہ میں سیٹوں کی تعداد کے چکر میں نہیں پڑتا مگر ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کو پذیرائی ملی ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ حلقے کھلوانے کا حق قانون دیتا ہے‘عمران کی پیشکش کی ضرورت نہیں۔ خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ 100نشستوں کی حزب اختلاف بنا کر اچھی اپوزیشن کر سکتے ہیں، مگر عمران کی طرح یہ نہیں کرسکتا کہ اسمبلی پرلعنت بھیجوں، جعلی کہوں اورمفت کی تنخواہ بھی لوں۔
خواجہ آصف