معاشی استحکام کیلئے پہلے 100دنوں میں مشکل فیصلے کرناہونگے،اسد عمر

معاشی استحکام کیلئے پہلے 100دنوں میں مشکل فیصلے کرناہونگے،اسد عمر

لاہور(آ ئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ممکنہ وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو معیشت کے استحکام کے لیے پہلے سو دنوں میں مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں اسدعمر نے معاشی پالیسی کے نکات پیش کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت مینو فیکچرنگ اور انٹر پرائزز سیکٹر کی ترقی کے لیے اقدامات کرے گی۔ان کا کہنا ہے کہ پرائیوٹ سیکٹر کو 50لاکھ گھر بنانے کے لیے سہولت فراہم کریں گے، سیاحت کو فروغ دیں گے، ٹیکس ایڈمنسٹریشن اصلاحات، انرجی چیلنج سے نمٹنا، چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کو گیم چینجر بنانا، در آمدات اور برآمدات کا درمیانی فاصلہ کم کرنا شامل ہیں۔اسد عمر نے مزید کہا کہ جب لوگوں کو حکومت پر اعتماد ہوگا وہ خود ٹیکس ادا کریں گے، تعلیم، صحت اور سوشل سروسز بھی تحریک انصاف کے سو روزہ چیلنج میں شامل ہیں۔

اسد عمر

مزید : صفحہ اول