اسحق ڈارریفرنس،2شریک ملزموں کی بریّت کی درخواستیں مسترد

اسحق ڈارریفرنس،2شریک ملزموں کی بریّت کی درخواستیں مسترد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس میں دو شریک ملزمان کی بریت کی درخواستیں مسترد کردیں‘ عدالت نے کیس کی سماعت یکم اگست تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے مزید تین گواہوں کو طلب کرلیا۔ جمعہ کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سینیٹر اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کی۔ ریفرنس کے شریک ملزم منصور رضا عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیشنل بنک کے صدر اور نامزد ملزم سعید احمد خان کی طرف سے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پیش کی گئی۔ عدالت میں ملزم منصور رضا اور نعیم محمود کے وکلاء کی طرف سے بریت کی درخواستیں دی گئی تھیں جن پر عدالت نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے دونوں درخواستیں مسترد کردیں اور اس سلسلے میں تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے مزید تین گواہوں اشتیاق احمد خان‘ سعید احمد خان اور قمر زمان کو طلب کیا جبکہ نیشنل بنک کے صدر سعید احمد کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت یکم اگست تک ملتوی کردی۔
اسحق ڈار

مزید :

صفحہ اول -