سپریم کورٹ کابیمار قیدیوں کی رجسٹریشن اور ان سے متعلق قانون سازی کا حکم

سپریم کورٹ کابیمار قیدیوں کی رجسٹریشن اور ان سے متعلق قانون سازی کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں قائم سپریم کورٹ کے 3رکنی بنچ نے بیمار قیدیوں کے بارے میں قانون سازی کا حکم دے دیا،عدالت نے تمام صوبائی حکومتوں کو بیمار قیدیوں کی رجسٹریشن کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی،سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے کیس کی سماعت کی،پنجاب اور سندھ حکومت نے موذی بیماریوں کے شکار قیدیوں کے بارے میں الگ الگ رپورٹ پیش کی ،پنجاب حکومت کے وکیل نے بتایا کہ پنجاب میں کینسر کے مرض کے تین قیدی تھے جنہیں رہا کیا جاچکا ہے ۔سندھ حکومت کے مطابق جیل میں کینسر کے3 بیمار قیدی تھے جن میں سے 2 انتقال کر گئے ۔چیف جسٹس نے باور کرایا کہ انہوں نے خود پشاور میں کینسر کے مرض میں مبتلا قیدی دیکھے ہیں ،چیف جسٹس نے یہ حکم بھی دیا کہ صوبائی حکومتیں میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے روشنی میں موذی بیماریوں کا شکار قیدیوں کی رہائی کا جائزہ لے۔

مزید :

صفحہ آخر -