عابد باکسر کے سسر نے تحفظ دینے سے متعلق درخواست واپس لے لی

عابد باکسر کے سسر نے تحفظ دینے سے متعلق درخواست واپس لے لی

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے جعلی پولیس مقابلوں کے حوالے سے بدنام سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کے عدالت میں پیش ہونے پر ان کے تحفظ کیلئے درخواست نمٹا دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق نے سابق پولیس انسپکٹر کے سسر کی درخواست پر سماعت کی،عدالتی حکم پر عابد باکسر اپنے وکیل آذر لطیف خان کے ساتھ پیش ہوئے، عابد باکسر کے وکیل نے درخواست واپس لینے کی استدعا کی جسے پر ہائیکورٹ نے درخواست نمٹا دی ،عابد باکسر کے سسر نے موقف اختیار کیا تھا کہ عابد باکسر کو بیرون ملک سے پاکستان واپس لایاگیا ہے لیکن ان کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہے کہ وہ کہاں ہیں،انہوں نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ عابد باکسر کو جعلی پولیس مقابلے میں پار کر دیا جائے گا،میڈیا سے گفتگو میں عابد باکسر نے کہا کہ جو کچھ ہواوہ مکافات عمل ہے،عابد باکسر کے مطابق انہوں کوئی جرم نہیں کیا ،وہ اپنی بے گناہی ثابت کریں گے،عابد باکسر کے خلاف تمام مقدمات میں ان کی عبوری ضمانت منظور ہوچکی ہے ۔

عابد باکسر

مزید : صفحہ آخر