سیمل راجہ کی درخواست پر راجہ بشارت طلب

سیمل راجہ کی درخواست پر راجہ بشارت طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )سابق رکن پنجاب اسمبلی سیمل راجہ کی درخواست پر چیف جسٹس پاکستان نے سابق صوبائی وزیرمحمد بشارت راجہ کو آئندہ تاریخ سماعت پر طلب کر لیا۔سیمل راجہ نے عدالت میں پیش ہو کر موقف اختیار کیا کہ بشارت راجہ سے 4سال قبل دونوں خاندانوں کی رضامندی سے شادی ہوئی ۔بشارت راجہ اپنی سابقہ اہلیہ پری گل آغا کو طلاق دے چکے ہیں۔اب بشارت راجہ نے میرے طلائی زیورات و اثاثہ جات ہڑپ کر کے گھر سے نکال دیا ہے، خاتون نے مزید کہا کہ بشارت راجہ اور ان کاخاندان میری اور میرے بچوں کی جان کے درپے ہے اورسنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
سیمل راجہ

مزید :

صفحہ آخر -