پاک فوج نے الیکشن عمل میں کوئی مداخلت نہیں کی

پاک فوج نے الیکشن عمل میں کوئی مداخلت نہیں کی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان کے عا م انتخا بات میں بطور مبصر فرا ئض سر انجام دینے والے سابق بھارتی چیف الیکشن کمشنر شہاب الدین یعقوب قریشی نے عام انتخا بات کو شفاف قرار دیتے ہو ئے کہا ہے پولنگ کے دوران کوئی گڑ بڑ نہیں ہوئی جبکہ وو ٹو ں کی گنتی کے وقت کچھ کو تا ہیاں نظر آئیں جس کی وجہ انتخا بی عملے کی ٹریننگ نہ ہونا تھا،ہر پولنگ اسٹیشن پر تین سے چار جماعتوں کے ایجنٹس موجود ہو نے کے با عث بے ضابطگیاں نہیں ہوئیں،پاک فوج نے الیکشن کے عمل میں کوئی مداخلت نہیں کی۔ جمعہ کو بھارتی ٹی وی چینل سے گفتگو میں انکا کہنا تھا ا لیکشن 2018فری اینڈ فیئر اور شفاف ترین تھے ،بطور مبصر الیکشن کے روز متعدد پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا اور ووٹنگ کے عمل کا جائزہ لیا، ہر پولنگ اسٹیشن پر تین سے چار جماعتوں کے ایجنٹس موجود تھے جس کی وجہ سے بے ضابطگیاں نہیں ہوئیں۔ ، ہم نے 200پولنگ ایجنٹس کے انٹرویوز کیے تو انہوں نے تمام تر انتظامات پر اعتماد کا اظہا ر کیا، تمام چیزوں کا جائزہ لینے کے بعد ہم کہہ سکتے ہیں پاکستان میں اب کی بار شفاف ترین انتخابات ہوئے، پاک فوج نے الیکشن کے عمل میں کوئی مداخلت نہیں کی۔

بھارتی سی ای سی

مزید : صفحہ آخر