انتخابی نتائج سے دل برداشتہ آفاق احمد پارٹی چیئرمین شپ سے مستعفی

انتخابی نتائج سے دل برداشتہ آفاق احمد پارٹی چیئرمین شپ سے مستعفی

کراچی (این این آئی)مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد انتخابی نتائج سے دل برداشتہ ہوکر پارٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی ہوگئے۔آفا ق احمد نے کہا کہ انتخاب کی ایسی نظیر کہیں نہیں ملتی۔الیکشن میں بہت ساری انجنئیرنگ کی گئی ہے۔ہم سازشوں کو ناکام بنانے میں ناکام رہے۔ کارکنان مجھ سے بہتر چیئرمین منتخب کرلیں۔جو میں نے پچھلی نیوز کانفرنس میں کہا تھا وہ سچ ثابت ہوا۔میں نے کہا تھا یہ کنٹرول انتخابات ہیں پھر بھی ہم نے حصہ لیا۔میں نے یہ بات بھی کہی تھی کے باہر کے لوگوں کو لانا چاہتے ہیں۔ میں نے پہلے کہا تھا کہ یہ شہر ان کے ہاتھوں سے چھینا جارہا ہے۔میری باتوں پر دھیان نہیں دیا گیا اور آج یہ شہر ہاتھوں سے نکل گیا۔میں نے ہمیشہ کہا کہ ہمارے ساتھ ایجنسیاں نہیں ہیں یہ داغ بھی دھل گیا۔عمران خان نے انقلابی تبدیلوں کا وعدہ کیا ہے۔جو وعدے کیے ہیں اس پر عمل کریں گے تو ہم ان سے تعاون کریں گے۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ ڈیفنس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔آفاق احمد کی جانب سے چیئرمین شپ چھوڑنے کے اعلان پر کارکنان کی جانب سے شدید مخالف کی گئی اور نعرے بازی کی اور کنان رونے لگ گئے۔آفاق احمد نے کارکنان نے اسرار کے باوجود استعفی واپس لینے سے انکار کر دیا۔

آفاق احمد

مزید : صفحہ آخر