ہمیں پاکستانی انتخابات سے سیکھناچاہئے، سابق بھارتی سفیر

ہمیں پاکستانی انتخابات سے سیکھناچاہئے، سابق بھارتی سفیر

ممبئی(آئی این پی) سابق بھارتی سفارتکار مانی شنکر ایر نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستانی انتخابات کے نتائج سے سیکھنا چاہیے ‘پاکستان نے مذہبی جماعتوں کو یکسر مسترد کر دیا ہے‘بھارت کے عوام کو بھی پاکستان کی تقلید کرنی چاہئے‘عمران خان کی تقریر حالات کے مطابق تھی ‘اگر وہ کشمیر کی بات کر رہے ہیں تو کیا حرج ہے ۔ پاکستان کے انتخابات کے حوالے سے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت کے عوام کو بھی پاکستان کی تقلید کرنی چاہئے۔اْن کا کہنا تھا کہ عمران خان کی تقریر حالات کے مطابق تھی اگر وہ کشمیر کی بات کر رہے ہیں تو کیا حرج ہے۔ مانی شنکر ایر کا کہنا تھا کہ بھارت کو پاکستان سے مذاکرات شروع کرنے چاہئیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز نئی دہلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ کو گھنٹوں تک آپریشنل رکھنے کے لیے بڑی مقدار میں بجلی ضائع ہوتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر پاکستان انتخابات کے لیے بیلٹ پیپر استعمال کرسکتا ہے تو بھارت کو بھی اس طرف توجہ دینی چاہیے۔

سابق بھارتی سفیر

مزید : صفحہ آخر