بارشوں کا نیا سلسلہ پنجاب اور خیبر پختونخوامیں پھیل گیا،محکمہ موسمیات

بارشوں کا نیا سلسلہ پنجاب اور خیبر پختونخوامیں پھیل گیا،محکمہ موسمیات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)ملک میں داخل ہونے والا بارش کا نیا سلسلہ پورے پنجاب اور خیبر پختونخواہ پر پھیل گیامحکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو دنوں تک بارشوں کا سلسلہ پورے ملک پر پھیل جائے گا۔ بارشوں کا سلسلہ اگلے ہفتے بھی جاری رہے گا۔ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب صوبائی و وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے تقریبا تمام شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارش ہوئی۔ جو صبح تک جاری رہی۔ بارش سے نہ صرف شہر کے نشیبی بلکہ اہم شاہراہوں پر بھی پانی جمع ہو گیا جس کے باعث گزشتہ روز صبح لوگوں کو دفاتر اور کاروباری مقام پر جانے میں شدید مشکلات پیش آئیں۔ نشیبی علاقوں سمیت کئی مارکیٹوں میں پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہو گیا جس سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان خرا ب ہو گیا۔ گزشتہ روزراولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوھاٹ، مردان، بنوں،ڈی آئی خان ڈویژن، اسلام اباد اور کشمیر ، ژوب، قلات، ڈی جی خان، ساہیوال ڈویژن اور گلگت بلتستان میں موسلادھار بارش ہوئی۔ آج راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،کوھاٹ، بنوں، ڈی ائی خان، ڈی جی خان ڈویژن، اسلام اباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ژوب، قلات، مردان ڈویڑن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش جوہرآباد67، اسلاام اباد میں سیدپور56، زیروپوائنٹ23، گولڑہ14، بوکرہ04 ، جہلم 38، لاہور میں ائیرپورٹ37، سٹی16ہنزہ10، چلاس، بونجی06، گلگت03، بلوچستان: بارکھان04 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت میں دالبندین45، تربت44، دادو43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔

مزید :

صفحہ آخر -