شیئر مین نیب کا سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا حکم

شیئر مین نیب کا سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل ...

اسلام آباد(صباح نیوز)قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب کا ایک اجلاس نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب ، پراسکیوٹر جنرل اکاؤنٹبلیٹی کے علاوہ نیب کے سینئرافسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں معزز سپریم کورٹ میں زیر سماعت نیب کے مختلف مقدمات اور ان مقدمات پر عدالت عظمی کی جانب سے جاری کردہ احکامات پر مکمل عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا ۔چیئرمین نیب جاوید اقبال نے سپریم کورٹ کے احکامات پر من و عن عمل درآمد کیلئے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا اور ہدایات جاری کیں کہ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ احکامات پر من و عن عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور اس سلسلہ میں کوئی کوتائی برداشت نہیں کی جائے گی۔ نیب کے آپریشن اور پراسکیوشن ڈویثرنز کو مکمل ہم آہنگی، پوری محنت کے ساتھ ساتھ ٹھوس شواہد اور قانون کے مطابق بدعنوانی کے ریفرنسز معزز احتساب عدالتوں میں دائر کرنے کے علاوہ موثر پیروی کرنے کی ہدایت کی تاکہ بدعنوان عناصر کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کے علاوہ بدعنوان عناصر سے قوم کی لوٹی گئی رقم برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائی جاسکے ۔

مزید : صفحہ آخر