سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے سامنے سے دو مشکوک افراد سے اسلحہ برآمد

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے سامنے سے دو مشکوک افراد سے اسلحہ برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے سامنے سے دو مشکوک افراد سے اسلحہ برآمد ہونے پر حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں بینچ کی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں موجودگی کی وجہ سے سکیورٹی انتہائی سخت ہے ۔ پولیس اہلکاروں نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے سامنے دو افراد ارشد اور شیراز کو مشکوک جانتے ہوئے تلاشی لی جن سے تیس بور کے دو پستول برآمد ہو گئے ۔ جس پر دونوں کو حراست میں لے کر متعلقہ تھانہ منتقل کرکے تفتیش شروع کرد ی گئی ۔دونوں افراد بھاٹی گیٹ کے رہائشی ہیں۔

مزید : صفحہ آخر