عمران خان نے 5حلقوں سے منتخب ہو کر نئی سیاسی تاریخ رقم کی، عبدالعلیم

عمران خان نے 5حلقوں سے منتخب ہو کر نئی سیاسی تاریخ رقم کی، عبدالعلیم

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے صدر اور نو منتخب رکن اسمبلی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے بیک وقت 5حلقوں سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہو کر نئی سیاسی تاریخ رقم کی ہے اور ثابت ہو گیا ہے کہ کراچی سے خیبر تک کے عوام پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں ،انہوں نے کہا کہ عمران کان اداروں کو مضبوط بنا کر ملک وقوم کو اپنے پیروں پر کھڑا کریں گے ،انہوں نے پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے ووٹ بینک اور قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں اضافہ اس امر کا ثبوت ہے کہ عمران خان نہ صرف وفاق کی علامت ہیں بلکہ عوام نے اُن کے بیانیے کو عزت بخشی ہے اور کرپشن کے خلاف جنگ میں اُن کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ عمران خان کے قوم سے پہلے خطاب کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا ہے اور پوری قوم میں امید کی نئی لہر دوڑگئی ہے کیونکہ عوام سمجھتے ہیں کہ گزشتہ70برسوں میں وعدے تو کئی حکمرانوں نے کیے لیکن ان پر عمل نہیں کیا گیا ،انہوں نے کہا کہ عوامی اور سچا لیڈر ہونے کے ناطے عمران خان اپنے ایک ایک وعدے کا پاس کریں گے اور کسی قیمت پر لوگوں کو مایوس نہیں کریں گے۔

مزید : صفحہ آخر