بلاول کی کامیابی ‘بھٹو کی آواز پھر پارلیمنٹ میں گونجے گی‘ مولا بخش چانڈیو

بلاول کی کامیابی ‘بھٹو کی آواز پھر پارلیمنٹ میں گونجے گی‘ مولا بخش چانڈیو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی ( این این آئی)پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹرمولا بخش چانڈیونے کہاہے کہ نتائج بدلنے سے عوام کے دل نہیں بدلے جاسکتے،لیاری کانتیجہ بدل کرعوام میں بلاول کی مقبولیت کو کم نہیں کیا جاسکتا۔ مولابخش چانڈیو نے کہا کہ چیئرمن پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری تمام تردھاندلی اور رکاوٹوں کے باوجود پارلیمنٹ میں پہنچ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم کو مبارک ہو ،اب بھٹو کی آواز ایک بار پھر پارلیمنٹ میں گونجے گی۔رہنماپیپلزپارٹی نے کہا کہ کراچی کے نتائج بدل کر نئی ایم کیو ایم کی بنیاد رکھ دی گئی ہے،پتاتھاکہ کراچی میں نئی ایم کیو ایم کی رونمائی ہوئی ہے۔پہلے سے کہتے رہے کہ عمران خان سے بانی ایم کیو ایم والا کام لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سے بیک وقت قاف لیگ، آئی جے آئی اور ایم کیو ایم کا کام لیا جا رہا ہے۔
سینیٹر مولا بخش چانڈیو

مزید :

صفحہ آخر -