پنجاب میں صورتحال کاریگروں کی توقع کے مطابق نہیں ،رانا ثنا اللہ
لاہور( این این آئی )مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں صورتحال کاریگروں کی توقع کے مطابق نہیں رہی،مسلم لیگ(ن) صوبے میں اکثریت کے قریب پہنچ گئی ہے،حکومت بڑی مشکل ہو گی لیکن اس کے برعکس اپوزیشن آسان ہو گی اور قیادت کو اپنی رائے سے آگاہ کریں گے۔ ایک انٹر ویو میں رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ ہر شخص کو پری پول رگنگ کا علم ہے اور اس کا مقصد صرف ایک پارٹی اور لیڈر کو سائیڈ لائن کرنا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جو ٹرینڈ سیٹ کیا ہے اسے پورا کرنے کی کوشش کریں گے اور ہم نے انہیں مایوس تو نہیں کرنا ۔
رانا ثنا اللہ