لاہورمیں12سیٹوں پر شکست ، مسلم لیگ(ن) کی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

لاہورمیں12سیٹوں پر شکست ، مسلم لیگ(ن) کی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

لاہور(جنرل رپورٹر،نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) لاہور سے قومی و صوبائی اسمبلی کی12 نشستیں ہارنے کے بعد سر جوڑ لئے۔مسلم لیگ(ن) ذرائع کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں قومی و صوبائی اسمبلی کی12 نشستوں پر شکست کی وجوہات جاننے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دیدی جو شکست کے اسباب تلاش کرکے رپورٹ پارٹی قیادت کو ارسال کرے گی۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق پارٹی نے الیکشن سے قبل لاہور میں قومی اسمبلی کی کم از کم4اورزیادہ سے زیادہ 7سیٹیں جیتنے کا منصوبہ بنایا تھا جس میں تحریک انصاف کو خاطر خواہ کامیابی حاصل ہوئی۔تحریک انصاف ذرائع نے بتایا کہ اگر لاہور میں قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ٹکٹیں دینے کا فیصلہ بہت پہلے کر لیا جاتا اور بعض حلقوں کی ٹکٹوں میں ردو بدل نہ ہوتا توپارٹی مزید بہتر رزلٹ حاصل کر سکتی تھی ۔

مسلم لیگ(ن) / تحقیقاتی کمیٹی

مزید : صفحہ آخر