نواز شریف اور مریم کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کا معاملہ اگلی حکومت پر چھوڑنے کا فیصلہ

نواز شریف اور مریم کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کا معاملہ اگلی حکومت پر چھوڑنے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نگران حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کا معاملہ اگلی حکومت پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔نگران وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصرالملک کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کے معاملے کا جائزہ لیا گیا۔ای سی ایل کے معاملے پر قائم کمیٹی نے اپنی رپورٹ وفاقی کابینہ میں پیش کردی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی نے نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل پر ڈالنے یا نکالنے کا معاملہ اگلی حکومت پر چھوڑنے کی سفارش کی۔
ای سی ایل

Back

مزید :

صفحہ آخر -