لیاری سے بلاول بھٹو کی شکست پر پیپلزپارٹی کے رہنماؤں، کارکنوں کا احتجاج
کراچی (صباح نیوز)لیاری سے بلاول بھٹو زرداری کی شکست پر پیپلزپارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا، ان کا کہنا ہے کہ مینڈیٹ پرڈاکا ڈالا گیا، الیکشن کمیشن تحفظات دورکرے۔بلاول کی لاڑکانہ سے جیت کے خلاف متحدہ مجلس عمل نے جناح باغ چوک پر دھرنا دیا، ایم ایم اے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ24گھنٹے بعد سازش کے تحت بلاول کو کامیاب قرار دیا گیا ۔واضح رہے کہ کراچی میں لیاری کے حلقہ این اے 246سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا، ان کے مقابلے میں پی ٹی آئی کے شکور شاد کامیاب ہوگئے ۔حلقہ این اے 246میں غیرسرکاری اور غیرحتمی نتیجہ مکمل ہونے کے بعدپاکستان تحریک انصاف کے شکور شاد 52750ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ تحریک لبیک کے احمد 42ہزار 345ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر اور بلاول بھٹو 39325ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے ہیں۔
پیپلزپارٹی کارکن احتجاج