ہمارا خاندان ضیوف الرحمن کی خدمت 50سال سے کر رہا ہے : حسین حیدر

ہمارا خاندان ضیوف الرحمن کی خدمت 50سال سے کر رہا ہے : حسین حیدر

لاہور(انٹرویو:میاں اشفاق انجم)ہمارا خاندان ضیوف الرحمن کی خدمت گزشتہ 50سال سے کر رہا ہے ،مکتب نمبر 40،مکتب نمبر19،مکتب نمبر48میں تاریخ ساز خدمات کے اعتراف میں گزشتہ سال ہمیں وی آئی پی مکتب نمبر3چار سال کے لیے الاٹ ہوا ہے ،حج2017ء میں ہماری خدمات کو سعودی حکومت نے با لعموم اور اہل پاکستان نے با لخصوص سراہا ہے ،حج2018ء کے لیے ہم نے منٰی،عرفات کے انتظامات کو مزید بہتر بنایا ہے ،گزشتہ سال رہ جانے والی کمی اس سال نظر نہیں آئے گی،میں اور میرا چھوٹا بھائی اپنے والد کی سرپرستی میں حج آپریشن2018ء کو مثالی بنانے کے لیے مصروف عمل ہیں ان خیالات کا اظہار معلم مکتب نمبر3 السید حسین حیدر جمل الیل نے نائب معلم اپنے چھوٹے بھائی السید حسن حیدر جمل الیل کے ساتھ اپنے والدبزرگ معلم اور سرپرست السید حیدر جمل الیل کے ہمراہ روزنامہ پاکستان سے خصوصی انٹرویو میں کیا ،سعودی معلم السید حسین حیدرجمل الیل نے بتایا اللہ کے مہمانوں کی خدمت ہمیں ورثہ میں ملی ہے میرے داداسید حسن عقیل جمل الیل نے30 سال تک میرے والد لسید حیدر حسن جمل الیل نے20سال تک اللہ کے مہمانوں سے دعائیں لیں ہیں اپنے بزرگوں کے تجربے اور ان کی سرپرستی میں اب نئی نسل خدمت اور عمل کے جذبے سے سرشار ہو کر میدان میں ہے، انہوں نے کہا کہ وی آئی پی مکتب میں کام کر کے زیادہ مزا آیا ہے ہمیں اللہ کے مہمانوں کی خدمت کرکے خوشی محسوس ہوتی ہے ،نائب معلم السید حسن حیدر جمل الیل نے روزنامہ پاکستان کو بتایا کہ ہم سعودی تعلیمات کے پابند ہیں گزشتہ سال پاکستانی پرائیویٹ سکیم کے حج آرگنائزر سے کام کرنے کا موقع ملا بڑے ہی ملنسار اور اخلاص والے لوگ ہیں حج2018ء میں ہم نے اپنی خدمات کے نظام کو مزید مربوط بنایا ہے ،حج2017ء میں اگر کسی جگہ کمی تھی اس کو دور کرنے کے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں ،حسن حیدر جمل الیل نے کہا کہ حج مشقت کا نام ہے صبر اور ایثار کا نام ہے ہمارے سٹاف میں 90فیصد پاکستانی موجود ہیں سکیورٹی سے لے کر مینٹنس تک ،الیکٹریشن سے لے کر دیگرشعبہ جات میں اردو بولنے والا سٹاف ہو گا ،ائیر پورٹ سے ائیر پورٹ تک خدمات دیں گے ، بزرگ معلم اور مکتب نمبر3کے سرپرست السید حیدر حسن جمل الیل نے اہل پاکستان کو اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سعو دی عرب اور پاکستان دو بھائی ہیں ان کے دل ایک دوسرے کے ساتھ دھڑکتے ہیں ہمیں اپنے پاکستانی بھائیوں کی خدمت کر کے خوشی محسوس ہوتی ہے ہم صرف ضیوف الرحمن سے دعاؤں کے طالب ہیں ۔

حسین حیدر

مزید : صفحہ آخر