نو منتخب قومی اسمبلی میں ایک سابق چےئرمین سینٹ ، تین سابق سپیکر ز ایک ڈپٹی سپیکر پہنچ گئے

نو منتخب قومی اسمبلی میں ایک سابق چےئرمین سینٹ ، تین سابق سپیکر ز ایک ڈپٹی ...

اسلام آباد( اآن لائن )نو منتخب قومی اسمبلی میں ایک سابق چےئرمین سینٹ ، تین قومی اسمبلی کے سابق سپیکر ز اور ایک ڈپٹی سپیکر بھی کامیابی کے بعد پہنچ گئے ہیں۔ ان میں حالیہ قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق جو نئے سپیکر کے انتخاب تک سپیکر رہیں گے۔ اسکے علاوہ ان سے پہلے کی اسمبلی میں اسپیکر کے عہدے پر رہنے والی فہمیدہ مرزا اور ایک بہت ہی سینئر سپیکر قومی اسمبلی فخر امام بھی شامل ہیں۔ جبکہ گزشتہ اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر مرتضٰی ستی بھی الیکشن جیت گئے ہیں۔ بعض سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ جی ڈی اے کے ٹکت پر جیتینے والی فہمیدہ مرزا جو تحریک انصاف کی حمایتی پارٹی ہے کو بھی سپیکر بنایا جاسکتا ہے۔

نو منتخب قومی اسمبلی

مزید : صفحہ آخر