این اے 13 مانسہرہ سے نو منتخب آزادرکن قومی اسمبلی پی ٹی آئی میں شامل
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کی نشست این اے 13 مانسہرہ سے نو منتخب رکن قومی اسمبلی صالح محمد نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔صالح محمد کی تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات ہوئی جس دوران انہوں نے پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔ملاقات کے دوران سینئر مرکزی رہنما جہانگیر ترین، سینیٹر اعظم سواتی اور پرویز خٹک بھی موجود تھے۔صالح محمد نے تحریک انصاف کی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کی تصدیق کی۔
صالح محمد