رزلٹ ٹرانسمشن سسٹم پی آئی ٹی بی نے نہیں نادرا نے بنایا ، عمر سیف

رزلٹ ٹرانسمشن سسٹم پی آئی ٹی بی نے نہیں نادرا نے بنایا ، عمر سیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے شر پسند عناصر کی جانب سے پھیلائی جانے والی اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے کہ الیکشن کے لئے آر ٹی ایس سسٹم پی آئی ٹی بی نے بنایا تھا۔ چیئرمین پی آئی ٹی بی ڈاکٹر عمر سیف نے کہاکہ یہ سسٹم نادرا اور الیکشن کمیشن نے مل کر بنایا تھا اور پی آئی ٹی بی کا اس کی تیاری‘ معاونت یا ہوسٹنگ میں ایک فیصد کردار بھی نہیں تھا۔نادرا اور الیکشن کمیشن کے درمیان آر ٹی ایس سسٹم کی تیاری کے لئے ایک معاہدہ ہوا تھا جس کی خبریں اور تصاویر پندرہ فروری 2018کو تمام اخبارات اور چینلز نے نشر کی تھیں۔الیکشن کمیشن نے چاروں صوبوں کے آئی ٹی بورڈز سے اس سسٹم اور ایپ پر تجاویز مانگی تھیں جس پر ڈاکٹر عمر سیف نے پنجاب کی جانب سے نمائندگی کرتے ہوئے 27فروری 2018 کوسیکرٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات کی اور سسٹم میں ممکنہ خرابیوں اور کمزوریوں کے بارے میں الیکشن کمیشن کو پیشگی آگاہ کردیا تھا لیکن اس کا کوئی نوٹس نہ لیا گیا۔ پنجاب آئی ٹی بورڈ کے ذمہ داران نے اپنے تجربے کی بنیاد پر اس کی کارکردگی پر گہرے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ترجمان پی آئی ٹی بی نے کہا کہ اس حوالے سے سوشل میڈیا ‘ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر جھوٹی‘ بے بنیاد اور گمراہ کن خبریں پھیلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ڈاکٹر عمر سیف

مزید :

صفحہ آخر -