انتخابات 2018،کراچی میں ’’بلے‘‘ نے سب کی چھٹی کرادی

انتخابات 2018،کراچی میں ’’بلے‘‘ نے سب کی چھٹی کرادی

کراچی(این این آئی)شہر قائد میں تحریک انصاف کے بلے نے سب کی چھٹی کردی، فاروق ستار کی پتنگ اڑ سکی نہ ہی مصطفی کمال کامیاب ہوسکے جبکہ شہباز شریف کو بھی کراچی والوں نے مسترد کردیا اوربلاول بھٹو اپنے گڑھ لیاری میں ہار گئے۔تفصیلات کے مطابق انتخابات 2018نے کراچی کی سیاست کا نقشہ بدل گیا، کراچی کی قومی اسمبلی کی 21نشستوں کے غیرحتمی غیرسیاسی نتائج نے ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلزپارٹی کی بنیادوں کو ہلاکررکھ دیا۔کراچی میں تحریک انصاف نے سب سے زیادہ 14 نشستیں حاصل کیں ۔

کراچی/سیاسی صورتحال

مزید : صفحہ آخر