شاہد خاقان عباسی نے ووٹو ں کی دوبارہ گنتی کیلئے درخواست دیدی

شاہد خاقان عباسی نے ووٹو ں کی دوبارہ گنتی کیلئے درخواست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مری(صباح نیوز) سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے آبائی علاقے مری کے حلقہ NA-57 سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دے دی ہے۔درخواست شاہد عباسی کے وکیل اسد عباسی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماء کے حق میں ووٹوں کی گنتی کے دوران مبینہ دھاندلی کے شبہات ہیں۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 57 سے تحریک انصاف کے صداقت علی نے 136249 ووٹ حاصل کر کے جیت اپنے نام کی تھی، جب کہ سابق وزیراعظم 124703 ووٹ حا صل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔ مری میں دھاندلی ہوئی، دوبارہ گنتی کی جائے، شاہد خاقان عباسی نے این اے 57 مری کے ووٹوں کی گنتی کے لیے درخواست دے دی،الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی نتائج کے اجرا میں ریکارڈ تاخیر کے باعث ملک بھر سے اب تک کئی امیدوار دھاندلی کے الزامات کے تناظر میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواستیں دے چکے ہیں۔سابق وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے لاہور کے حلقے این اے 131 سے عمران خان کے خلاف انتخابات میں حصہ لیا اور صرف 580 ووٹوں کے فرق سے انہیں شکست ہوئی، ن لیگی رہنما نے دوبار گنتی کے لیے درخواست دی جسے منظور کر لیا گیا ہے۔یاد رہے کہ اب تک قومی اسمبلی کی سات نشستوں پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد نتائج تبدیل ہو چکے ہیں۔
شاہد خاقان عباسی

مزید :

صفحہ آخر -