ڈیرہ ،شادی کے تنازعہ پر ہوٹل ملازم چھریوں کے وار سے جاں بحق

ڈیرہ ،شادی کے تنازعہ پر ہوٹل ملازم چھریوں کے وار سے جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدودمیں بلوچ ہوٹل کے قریب شادی کے تنازعہ پرتین افراد نے گھرمیں داخل ہوکرہوٹل کے ملازم کوچھریوں کے وارکرکے بیدردی سے قتل کردیا‘بیوی کی رپورٹ پرتین افراد کے خلاف مقدمہ درج ‘واقعہ کی اطلاع پرریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کرقتل ہونے والے شخص کوہسپتال منتقل کردیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود میں بلوچ ہوٹل کے قریب رات گئے 25سالہ ہوٹل ملازم رحمان اللہ ولد غفورخان قوم پٹھان سکنہ باجوڑایجنسی جوتقریباً15دن قبل کرایے کے مکان میں بیوی (الف)بی بی کے ہمراہ رہائش پذیرہواتھاگھرکادروازہ بجاجونہی اس نے دروازہ کھولاتو اس دوران چھریوں سے مسلح تین ملزمان گھر میں داخل ہوئے اورانہوں نے رحمان اللہ پرچھریوں سے حملہ کرکے اس کی گردن کاٹ دی اورجسم پر بھی وارکیے جس سے وہ موقع پرجاں بحق ہوگیاجبکہ اس کی بیوی نے چھپ کر جان بچائی ۔ یونیورسٹی پولیس نے بیوی کی رپورٹ پرباجوڑ ایجنسی سے تعلق رکھنے والے تین ملزمان علی خان ،بہادرخان ،زلے منیرکے خلاف قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے ۔ واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم نے موقع پرپہنچ کرنعش کوہسپتال منتقل کردیا۔