صوابی ،ایم اے کے امتحانات 6 اگست سے شروع ہوں گے
صوابی( بیورورپورٹ) یونیورسٹی آف صوابی کے شعبہ امتحانات کے مطابق ماسٹرز کے امتحانات چھ اگست سے شروع ہونگے۔ اس سلسلے میں تمام طلبہ کو رول نمبرز سلپس انکے متعلقہ ایڈریس پر روانہ کئے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ تمام لسٹیں یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔ جس میں ان کے تمام متعلقہ سنٹرز کی تفصیلات موجود ہیں ۔ رول نمبرز سلپس نہ ملنے کی صورت میں ڈوپلیکیٹ رول نمبر کنٹرولر آفس یونیورسٹی آف صوابی سے حاصل کئے جا سکتے ہیں#