عوام کو درپیش مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح، نو منتخب ایم این اے

عوام کو درپیش مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح، نو منتخب ایم این اے

جندول(نمائندہ پاکستان) قومی اسمبلی حلقہ NA7پر مرکزی امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کو بڑے مارجن سے شکست دینے کے بعد تحریک انصاف کے نومنتخب ممبر قومی اسمبلی محمد بشیر خان علاقہ کے ہیرو بن گئے،عوام نے ان سے توقعات وابستہ کر لئے ۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے نو منتخب ایم این اے محمد بشیر خان کا کہنا تھا کہ بجلی کے نمبر پر تقسیم اور کم وولٹیج ، گریڈ سٹیشن اور ایکسپریس لائن کی تعمیر میں تاخیر ،سوئی گیس کی عدم موجودگی ،طبعی سہولیات اور ڈاکٹروں سے محروم ہسپتالیں ، سرکاری ملازمتوں میں اقرباء پروری ، تباہ حال روڈ و کوچہ جات ، دور آفتادہ علاقوں میں سکولوں کی عدم موجودگی، ستر فیصد آبادی کے صاف پانی سے محرومی سمیت مختلف مسائل کے شکار عوام نے دیگر تمام سیاسی جماعتوں کو مسترد کرتے ہوئے تحریک انصاف پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اس لئے تحریک انصاف کی حکومت عوام کو مایوس نہیں کرینگے۔ مقامی لوگوں کے مطابق جندول حلقہ NA7کا شمار خیبر پختونخواہ کے پسماندہ علاقوں میں ہوتا ہے اور گذشتہ دس سالوں کے دوران یہاں کسی قسم کا ترقیاتی کام نہیں ہوا اس لئے عوام نے حکومت میں رہنے والے سابق تمام جماعتوں کو مسترد کر کے علاقہ کی ترقی کیلئے تحریک انصاف کو ووٹ دیا تاہم اگر اب بھی علاقہ کی پسماندگی دور نہ ہوئی اور خصوص تقجہ دیکر علاقہ کی تقدیر بدلنے کی کوشش نہ کی گئی تو اہلیان علاقہ نو منتخب ممبران کا محاثبہ کرینگے ۔ مقامی لوگوں نے توقع ظاہر کی کہ جس طرح عوام نے تحریک انصاف کے امیدوار پر اعتماد کا اظہار کیا اسی طرح موجودہ حکومت عوام کے مسائل دور کرینگے ۔ دوسری جانب محمد بشیر خان کے گھر مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے اور روزانہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ انہیں مبارکباد دینے کیلئے آتے ہیں اور اپنے مسائل سے بھی آگاہ کرتے ہیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر