مجھے د وبارہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا بنانے کا فیصلہ کیا گیاہے،پرویز خٹک

مجھے د وبارہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا بنانے کا فیصلہ کیا گیاہے،پرویز خٹک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویزخٹک دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف نے انہیں دوبارہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے،خیبر پختونخوا میں دوسری بار خدمت کاموقع ملا ہے ،عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے۔جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویزخٹکنے کہا کہ پاکستان کی عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے،وفاق ،خیبر پختونخوا کیساتھ ساتھ پنجاب میں بھی حکومت بنائیں گے،انہوں نے کہا کہپنجاب میں بھی حکومت سازی کے لیے رابطے جاری ہیں،تحریک انصاف پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے مطلوبہ تعداد حاصل کر لے گی۔انہوں نے کہا کہپارٹی نے مجھے وزیرا علی بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے،خیبر پختونخوا میں دوسری بار خدمت کاموقع ملا ہے ، وعدے پورے کریں گے ، پرویز خٹک،پارٹی مجھے وزیر اعلیٰ بنانے کیلئے حتمی فیصلہ کر چکی ہے ،جب چاہے گی اعلان کر دے گی
پرویز خٹک

مزید :

صفحہ آخر -