منشیات برآمدگی کے تین سال بعد گرفتارہونے والا ملزم ضمانت پر رہا
پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کی جسٹس مس مسرت ہلالی نے منشیات برآمدگی کے تین سال بعد گرفتارہونے والے ملزم کوضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزم کی جانب سے ملک نصرمن اللہ ایڈوکیٹ نے درخواست کی پیروی کی اس موقع پرانہوں نے عدالت کو بتایا کہ تھانہ بڈھ بیرپولیس نے6اگست2015ء کو ڈاٹس سے 144کلوگرام چرس برآمد کی تھی اوراستغاثہ کے مطابق ڈاٹسن سے ملزم وقاص احمدساکن سربندکاشناختی کارڈ اور موبائل فون ملاتھاجسے 23 مئی 2018ء کو گرفتار کیاگیاجبکہ ملزم کاڈاٹسن سے کوئی تعلق بھی ثابت نہیں ہوسکاہے جبکہ وہ اعلی تعلیمیافتہ ہے اورروپوش بھی نہیں ہوابلکہ این ٹی ایس کے لئے مختلف پوسٹوں کے لئے درخواستیں بھی دے رکھی تھیں عدالت نے دلائل مکمل ہونے پرملزم کی درخواست ضمانت منظورکرلی ۔