پشاور میں پولیس کی بہتر حکمت عملی کے باعث انتخابات پر امن ماحول میں اختتام پذیر

پشاور میں پولیس کی بہتر حکمت عملی کے باعث انتخابات پر امن ماحول میں اختتام ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر)پشاورپولیس کی جامع منصوبہ بندی ٗبہترین حکمت عملی اوراللہ کے فضل وکر م سے ضلع پشاور میں ہونے والے عام انتخابات 2018 پر امن طور پر اختتام پذیر ہوگئے اپنے فرائض کی بہترین انجام دہی اورالیکشن میں بھرپور ڈیوٹی دینے پرپشاورپولیس کے افسروں اورجوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں ان خیالات کا اظہارکیپٹل سٹی پولیس آفیسر قاضی جمیل الرحمن نے پولیس افسران اورجوانوں کیساتھ پولیس لائن میں منعقدہ بڑے کھانے کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر پولیس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے افسران اورپولیس اہلکاروں کو نقد انعامات اورتوصیفی اسناد سے بھی نواز ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پشاورملک سعد شہید پولیس لائن میں الیکشن 2018 میں پشاورپولیس کی بہترین کارکردگی اورسیکیورٹی انتظامات کو سراہتے ہوئے چیف کیپٹل سٹی پولیس قاضی جمیل الرحمان کی جانب سے بڑے کھانے کی خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیااس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال ٗکمانڈنٹ کیمپس طارق سہیل ،ایس پی ہیڈ کوارٹرز وسیم خلیل ٗایس ایس پی انوسٹی گیشن نثار خان سمیت تمام ڈویژنل ایس پیز،ایس ڈی پی اوز ٗایس ایچ اوزبھی موجود تھے بڑے کھانے کی تقریب میں پولنگ بوتھ اورانتخابی عملہ کیساتھ ڈیوٹیاں دینے والے پولیس اہلکار بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ سی سی پی او قاضی جمیل الرحمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ پشاورپولیس نے ماضی میں بھی عمدہ کاکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ اسی جانفشانی سے ڈیوٹی سرانجام دیتے ہوئے آئندہ بھی دیگر اضلاع کی پولیس کیلئے مشعل راہ ثابت ہونگے۔