شیر گڑھ ،بارش سے کمروں کی چھتیں منہدم ،ماں 2 بیٹوں سمیت 4 افراد شدید زخمی

شیر گڑھ ،بارش سے کمروں کی چھتیں منہدم ،ماں 2 بیٹوں سمیت 4 افراد شدید زخمی

شیر گڑھ(نامہ نگار) کالو بانڈٖہ لو ند خوڑ اور ہاتھیان میں شدیدبارش سے خستہ مکان کے کمرے کی چھتیں گرنے سے ماں دو بیٹیوں سمیت چار افراد شدید زخمی ہو گئے زخمی ماں بیٹیوں سمیت چاروں افرادفوری طبی امداد کیلئے مردان میڈیکل کمپلکس منتقل کر دیئے گئے پہلا واقعہ لوند خوڑ میں پیش ایا جہاں غریب محنت کش تاج محمد جو خشت بھٹہ میں مزدوری کرر ہا ہے گذشتہ رات شدید بارش کے با عث مکان کے خستہ حال کمرے کی چھت گر گئی ملبے کے نیچے ان کی بیوی اور دو بیٹیاں آئیں جو شدید زخمی ہو گئیں تینوں زخمی خواتین کو فوری طبی امداد کیلئے لوند خوڑ ہسپتال منتقل کر دیئے گئے جہاں تشویشناک حالت کے با عث ڈاکٹروں نے تینوں کو مردان میڈیکل کمپلکس ریفر کئے جہاں ان حالت تشویشناک بتائی جا تی ہے جبکہ دوسرا واقعہ ہاتھیان بابو خان خان محلہ میں پیش آیا جہاں محمد زمین نامی شخص کی کمرے کی چھت گرنے سے محمد زمین زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر علاج کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا عوامی ،سماجی حلقوں نے صوبائی اور ضلعی حکومتوں سے دونوں کی امداد کی اپیل کی ہیں

مزید : پشاورصفحہ آخر