بونیر ،مبینہ دھاندلی،نتائج میں ردوبدل کیخلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ

بونیر ،مبینہ دھاندلی،نتائج میں ردوبدل کیخلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ

بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جمعیت علماء اسلام ف کا حالیہ انتخابات میں مبینہ دھاندلیوں ،نتائج میں ردوبدل کے خلاف زبردست اختجاجی مظاہرہ اور پریس کانفرنس ،مظاہرہ میں جے یو ائی کے ضلعی امیر مفتی فضل غفور ،جنرل سیکرٹری سعید الرحمان مفکر ،این اے 9 کے امیدوار استقبال خان ،سیکرٹری اطلاعات عارف اللہ ،سابق امیر مولانا حلیم الرحمان کی قیادت میں ہزاروں کارکنوں کی شرکت ۔مظاہرین نے پریس کلب سے ڈگر چوک تک احتجاجی مارچ اور نعرہ بازی کی اور واضح کیا کہ اگر دھاندلی زدہ انتحابات کو کالعدم قرار نہ دیا گیا تو اینٹ سے اینٹ بجائیں گے ۔ضلعی امیر نے اتوار کے روز سواڑی چوک میں ضلع بھر کے کارکنوں کو ہزاروں کی تعداد میں پارٹی جھنڈوں سمیت احتجاجی جلسہ میں بھرپور شرکت کی کال دی ۔پریس کلب بونیر میں احتجاجی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی کے 20 کے امیدوار وہ ضلعی امیر مفتی فضل غفور ،این اے 9 کے امیدوار استقبال خان ،مولانا حلیم الرحمان اور سعید الرحمان مفکر نے کہا کہ مجسٹریسی اختیارات عدلیہ کی بجائے فوج کو سونپنے جانے سے اس وقت یہ شکوک شبہات نے جنم لیا کہ یہ انتحابات منصفانہ نہیں ہوں گے ۔اور وہی ہوا جس کی نشاندہی پہلے ہی سے سیاسی پارٹیاں کرچکی تھی ۔انہوں نے کہا کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مذہبی قوتوں اور قوم پرست طاقتوں کو ایوان سے باہر کیا جارہاہے ۔تاکہ ملک کے اعلی پارلیمنٹ میں اسلام اور پختونوں کے آواز کو دبایا جاسکے ۔مگر جمعیت علماء اسلام ان قوتوں کو واضح پیغام دینا چاہتیے ہے ۔کہ یہ ملک اسلام کے نام پر بناہے اور پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اسلام کی اواز کو کوئی نہیں دبایا جائے سکتا ۔پولنگ سٹیشنوں کے اندر جو کچھ ہوا ۔وہ پوری دنیاں کے سامنے ہے ۔یہودی لابی اپنے ایجنڈے کو پوراکرنے کے لئے پاکستان تحریک انصاف کو اقتدار تک لانا چاہتی ہے ۔مگر وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوں گے ۔بعد ازاں مظاہرین نے ڈگر چوک کو ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر