صوابی ،دریائے سندھ نے نوجوان کو نگل لیا

صوابی ،دریائے سندھ نے نوجوان کو نگل لیا

صوابی( بیورورپورٹ)دریائے سندھ میں نہانے کے دوران نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ لاش تاحال برآمد نہ ہو سکی بتایا گیا ہے کہ واحد زمان ولد صالح محمد سکنہ زیدہ دیگر ساتھیوں کے ہمراہ دریائے سندھ کے بیلا جات کو شکار کے غرض سے گیا تھا جب وہ ٹیوب کے ذریعے دریائے سندھ عبور کر رہے تھے تو اس دوران ٹیوب سے گر کر پانی میں ڈوب گیا متوفی کی لاش تاحال بر آمد نہ ہو سکی مقامی غوطہ خور لاش کی بر آمدگی کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ آخری اطلاعات کے مطابق ابھی تک واحد زمان کی لاش نہیں ملی#

مزید : پشاورصفحہ آخر