ڈیرہ، پولیس گاڑی میں سوار جعلی ڈی ایس پی سے 2نان کسٹم پیڈ گاڑیاں برآمد،8گرفتار

ڈیرہ، پولیس گاڑی میں سوار جعلی ڈی ایس پی سے 2نان کسٹم پیڈ گاڑیاں برآمد،8گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)ایس ایچ او کڑی خیسورعابد اقبال نے پولیس نفری کے ہمراہ ہیڈبلوٹ پرکامیاب کاروائی کے دوران بلوچستان سے پولیس کی سرکاری گاڑی میں سوار ڈی ایس پی کی آڑمیں دونان کسٹم پیڈپراڈوگاڑیاں برآمدکرلیں ‘ڈی ایس پی سمیت 8ملزمان گرفتار‘تین ایس ایم جی برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرظہوربابرآفریدی کی ہدایت پرایس ایچ او کڑی خیسورمحمدعابداقبال نے پولیس نفری کے ہمراہ ہیڈبلوٹ پر ناکہ بندی کی ۔ ا س دوران پولیس سکواڈ کی گاڑی کے ہمراہ دونان کسٹم پیڈگاڑیوں کوروکاگیااس دوران سرکاری سکواڈ کی گاڑی نے موقع سے بھاگنے کی کوشش کی تووہ ہیڈبلوٹ نہرکی سیفٹی وال سے ٹکراگئی جس سے گاڑی کونقصان ہوا اس دوران پولیس نے دونوں نان کسٹم پیڈگاڑیوں اورپولیس سکواڈ کی سرکاری گاڑی کوقبضے میں لے لیا اورکوئٹہ کے ایک ڈی ایس پی سمیت آٹھ افراد کو گرفتارکرکے ان سے تین ایس ایم جی بھی برآمدکرلیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر