رستم میں نوجوان کو گھر کے اندر قتل کر دیا گیا

رستم میں نوجوان کو گھر کے اندر قتل کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رستم(نمائندہ پاکستان) رستم میں نوجوان کو گھر کے اندر قتل کر دیا گیا ، مقدمہ درج ملزمان فرار ہونے میں کامیاب۔ واقعات کے مطابق رستم کے نواحی علاقہ جعفر آباد مچھی کے رہائشی محمد شفیق ولد محمد خان نے تھانہ رستم میں رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ میرا بیٹا اویس علی گھر میں اپنے کمرے میں موجود تھا کہ اسی دوران نامعلوم نقاب پوش ملزمان نے آکر ان پر اسلحہ آتشین سے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں میرا بیٹا اویس علی لگ کر جاں بحق ہو گیا وجہ عناد معلوم نہیں ۔ پولیس تھانہ رستم نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی مزید انکشافات کی توقع کی جاتی ہے