امریکی مندوب ،طالبان نمائندوں کی دوحہ میں ملاقات،وال سٹریٹ کا دعویٰ

امریکی مندوب ،طالبان نمائندوں کی دوحہ میں ملاقات،وال سٹریٹ کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(آئی این پی)امریکی معتبر جریدے وال سٹریٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی ایشیاء کیلئے امریکی مندوب ایلس ویلز نے طالبان کے نمائندوں سے ملاقات کی ہے، طالبان کے نمائندوں سے امریکی ایلچی کی ملاقات قطری دارالحکومت دوحہ میں ہوئی۔ امریکی میڈیا کے مطا بق امریکہ کے معتبر جریدے وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ میں کہا ہے ایلس ویلز اور طالبان کے نمائندوں میں ملاقات رواں ہفتے کے دوران ہوئی ۔ وال اسٹریٹ جرنل نے یہ رپورٹ مخصوص حلقے کے توسط سے شائع کی ہے۔ طالبان کی اعلی قیادت کی حامل کونسل جو کوئٹہ شو ر یٰ کے نام سے مشہور ہے، کے ایک رکن نے بھی نام مخفی رکھنے کی شرط پر اس ملاقات کی تصدیق کی ہے۔ نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق طالبان کے نمائندوں سے امریکی ایلچی کی ملاقات قطری دارالحکومت دوحہ میں ہوئی ہے۔
ملاقات دعویٰ